پنجاب میں سکول کھل گئے ، پھولوں ، ٹافیوں سے بچوں کا استقبال

 پنجاب میں سکول کھل گئے ، پھولوں ، ٹافیوں سے بچوں کا استقبال

طویل تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع،پہلے روز طلبہ کی حاضری کم رہی

لاہور(خبر نگار)گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکول دوبارہ کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، سکول پہنچنے والے طلبہ کا مختلف سرکاری سکولوں میں پھولوں، ٹافیوں اور تحائف سے استقبال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپیر کو  موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں پہلا روز تھا اورمحکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پہلے روز مختلف سکولوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور طلبہ کو پھول، ٹافیاں اور تحائف دے کر خوش  آمدید کہا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)علی اعجاز نے بھی مختلف سکولوں کے دورے کئے اور بچوں کے استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور طارق محمود کے مطابق سکول پہنچنے والے بچوں کا پھولوں اور ٹافیوں سے استقبال کیا جا رہا ہے ،پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے کچھ کم رہی ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہراہِ ایوانِ تجارت کی پرنسپل صائمہ بتول کے مطابق پہلے روز بچے خوشی کے ساتھ سکول پہنچے اورانہوں نے تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...