زیرو کاربن اور ہواوے کا کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز کیساتھ معاہدہ
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شمسی توانائی کو مو ثر انداز میں ذخیرہ ، استعمال کیا جا سکے گا
لاہور(سٹاف رپورٹر)زیرو کاربن اور ہواوے کا کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ تاریخی معاہدہ ۔پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں پہلی بار 45 میگاواٹ آور BESS منصوبہ زیرو کاربن اور ہواوے کے اشتراک سے گزشتہ دنوں ایک اہم تقریب سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز کے لیے 45 میگاواٹ آور Battery Energy Storage System (BESS) کی تنصیب کے معاہدے پر پیش رفت سامنے آئی۔ یہ منصوبہ کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز میں زیرو کاربن کی جانب سے مکمل کی گئی 100 میگاواٹ سولر تنصیب کے بعد پاکستان کے صنعتی اور بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر میں توانائی کے جدید انتظام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز توصیف سہگل، ڈائریکٹر دانیال سہگل، بزنس ہیڈ زیرو کاربن بلاول بابر، Huawei کے MD جانسن اور AE Power کے سی ای او رانا عباس سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔45 MWh BESS سسٹم صنعتی صارفین کو پیک آورز میں ذخیرہ شدہ بجلی استعمال کرنے ، بجلی کے اخراجات کو بہتر بنانے ، توانائی کے استعمال میں استحکام پیدا کرنے اور کاربن اخراج میں کمی میں معاون ثابت ہوگا۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شمسی توانائی کو زیادہ مو ثر انداز میں ذخیرہ اور استعمال کیا جا سکے گا، جس سے پاکستان کی صنعت کو زیادہ کم لاگت، قابلِ اعتماد اور پائیدار توانائی کی طرف لے جانے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments