لیبیا کشتی حادثہ :مرکزی ملزم کی ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت خارج

 لیبیا کشتی حادثہ :مرکزی ملزم کی  ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے لیبیا کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم عبدالغفار کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔ جسٹس امیر عجم ملک نے ریمارکس دئیے کہ لیبیا کشتی حادثہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب تھا۔

عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم کی درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ایف آئی اے زاہد عزیز بھٹہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق کسی ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔ملزم عبدالغفار سال سے جیل میں ہے تاحال  ٹرائل مکمل نہیں ہوسکا۔ ضمانت منظور کرکے رہا ئی کا حکم دیا جائے ۔جسٹس امیر عجم نے استفسار کیا کہ ملزم کا وقوعہ میں کیا کردار تھا؟اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا ملزم نے لوگوں کو لیبیا بھجوانے کیلئے کشتی ہائر کی ، اسکاوقوعہ میں براہ راست کردار ہے ۔سرکاری وکیل نے کہاملزم کے عمل سے سینکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور ملک کی بدنامی ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...