سرکاری سکیم کے لانگ، شارٹ حج پیکیج کی تمام نشستیں مکمل

سرکاری سکیم کے لانگ، شارٹ حج پیکیج کی تمام نشستیں مکمل

مختصر حج پیکیج کی نشستیں 24گھنٹوں، عام پیکیج کی سات روز کے اندر مکمل ہو گئیں پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر گھر بیٹھے مختلف مراحل کی تکمیل سے پورا عمل آسان

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ)حج 2027 کے لیے سرکاری سکیم کی تمام مختص نشستیں صرف سات روز کے اندر مکمل ہو گئیں۔ 20 تا 25 روزہ مختصر حج پیکیج کی نشستیں واجبات  کی وصولی شروع ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر مکمل ہو گئی تھیں جبکہ لانگ حج پیکیج کی نشستیں 25 اگست دوپہر 12 بجے مکمل ہو گئیں جس کے واجبات کی وصولی 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب شروع ہوئی تھی۔ وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے عازمین کو گھر بیٹھے حج سے متعلق مختلف مراحل مکمل کرنے کی سہولت کے باعث حج درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا عمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ منظم، شفاف اور تیز رفتار رہا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عازمین کو حج پیکیج کے انتخاب، واجبات کی ادائیگی اور دیگر ضروری مراحل کی تکمیل میں سہولت میسر آئی۔ پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کا عمل بھی حج پورٹل کے ذریعے جاری ہے ۔ وزارت نے عازمین کو ہدایت کی کہ حج سے متعلق تمام معاملات کے لیے سرکاری طور پر فراہم کردہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...