ٹھیکیدار سے اضافی چارجز وصولی سیکرٹری لائیو سٹاک کو فیصلہ کرنیکا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے مویشی منڈی کے ٹھیکیدار سے اضافی چارجز وصولی معاملے پر درخواست سیکرٹری لائیو سٹاک کو بھجوا کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم دیدیا۔
درخواست گزار اسماعیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ مویشی منڈی جھنگ بطور ٹھیکیدار چلا رہا ہے ، پنجاب کیٹل مارکیٹ کمپنی نے معاہدہ کے برعکس سروسز پر سیلز ٹیکس وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ عدالت نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ حکومت اچھے کام کررہی ہے ، عدالتیں قوانین بارے حکومت کو گائیڈ لائنز دیتی رہتی ہیں۔چار سال میں اتنے قوانین تبدیل ہوگئے کہ وہ کتابوں میں دفن ہوگئے ۔ وکلا درخواست دائر کرنے سے پہلے رولز آف بزنس کا جائزہ لیا کریں۔ جو کمپنی یا ادارہ رولز آف بزنس میں شامل نہیں، اس کیخلاف پٹیشن قابل سماعت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments