پنجاب:فارماسسٹس کوہیلتھ کیئر پروفیشنلز تسلیم کرنیکی تجویز
پی ایف سی کافیصلہ کیلئے کل اجلاس طلب،فارماسسٹس کے دائرہ کارکا جائزہ لیاجائیگا فارماسسٹس کو آزادانہ ادویات تجویز کرنے کی اجازت،فارمیسی پریکٹس زیرِ غور
اسلام آباد (ایس ایم زمان)پنجاب میں اے کیٹیگری فارماسسٹس کو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے طور پر تسلیم کرنے ، فارمیسی پریکٹس اور خدمات کے دائرئہ کار کا تعین کرنے اور صحت کے اداروں میں فارماسسٹس کے ادویات نسخہ لکھنے کے قواعد کی تجویز زیر غور ہے ،پنجاب فارمیسی کونسل نے تجویز پر فیصلہ کے لیے کل اجلاس طلب کیا ہے ، اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)،محکمہ صحت پنجاب، جامعات اور فارمیسی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق اجلاس میں اے کیٹیگری رجسٹرڈ فارماسسٹس کو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، فارمیسی پریکٹس اور سروس پرووائیڈرز کے طور پر متعارف کرانے کے لیے قواعد و ضوابط کی تشکیل کا جائزہ لیا جائے گا ۔ فارماسسٹس کو آزادانہ طور پر ادویات تجویز کرنے کی اجازت اور پنجاب میں فارمیسی پریکٹس اور خدمات کے مؤثر نفاذ سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئیں گے ۔اجلاس میں اے کیٹیگری فارماسسٹس کے کام کا دائرہ کار اور اختیارات کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب میں فارمیسی پریکٹس اور خدمات کو مؤثر بنانے کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments