وفاقی بیوروکریسی کے 9 اعلیٰ افسر تبدیل، ایک معطل

وفاقی بیوروکریسی کے 9 اعلیٰ افسر تبدیل، ایک معطل

آصف خان وزیراعظم آفس، غلام مصطفی کامرس کے جوائنٹ سیکرٹری مقرر

اسلام آباد(نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، نیویارک میں اقوامِ متحدہ کیلئے پاکستان کے مشن میں تعینات فارن سروس کے گریڈ 20 کے افسر آصف خان کو 3سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر جوائنٹ سیکرٹری وزیرِ اعظم آفس تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہاں سے سلمان شریف کی خدمات فارن آفس کو واپس کر دی گئی ہیں، تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر عارف کریم کو جوائنٹ سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن مقرر کیا گیا ہے ،عارف کریم کی وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی میں بطور جوائنٹ سیکرٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا، تقرری کے منتظر پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر فرحان زاہد کو حکومتِ گلگت بلتستان میں تعینات کیا گیا ہے ،پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 20 کے افسر ذوالفقار خان کو واپس آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس بھیج دیا گیا۔

پولی کلینک اسلام آباد میں تعینات بلوچستان کی ڈینٹل سرجن ڈاکٹر مدیحہ غوری کے ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے ،وزارتِ موسمیاتی تبدیلی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات خیبر پختونخوا کے افسر خیر اللہ کی خدمات واپس کر دی گئی ہیں۔ سندھ میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر محمود الحسن کی 30 دسمبر 2026 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ سندھ میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر عاصم علی بھٹو کی 31 مارچ 2026 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن کیا گیا ہے ۔ تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر غلام مصطفی کو جوائنٹ سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ،گریڈ 18 کی او ایس ڈی افسر فروا بتول کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔ تقرری کی منتظر او ایم جی کی گریڈ 18 کی افسر انعم گلزار میر کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی کمپیوٹر انسٹرکٹر اقصیٰ حبیب عباسی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے ،او ایم جی کے گریڈ 18 کے او ایس ڈی رفیق احمد کھوکھر کو 27 اگست سے 30 اکتوبر 2026 تک ایکس پاکستان رخصت دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...