غیر قانونی کال سینٹر:15 غیر ملکیوں سمیت 34 ملزموں کو 18 ماہ قیدو جرمانے کی سزا
کراچی(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے غیر قانونی کال سینٹر اور جعلی منافع اسکیم کے خلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے درج دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 15 غیر ملکی شہریوں سمیت 34 ملزمان کو سزا سنا دی۔
عدالت نے دونوں مقدمات میں تمام ملزمان کو 18 ماہ قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ این سی سی آئی اے کے مطابق دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 15 غیر ملکی اور 19 پاکستانی شہری شامل تھے ۔ ملزموں کو دسمبر 2025 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیشی ادارے کے مطابق ملزمان غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے شہریوں کو پرکشش منافع کا لالچ دیتے اور ملکی و غیر ملکی افراد سے فراڈ میں ملوث تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments