میر رضا قتل :جوڈیشل کمیشن کا اہلخانہ و دیگر کو آج پیش ہونیکی ہدایت
کراچی (سٹاف رپورٹر) میر رضا علی کی ہلاکت کے معاملے پر قائم جوڈیشل کمیشن نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا۔
کمیشن نے میر رضا کے اہل خانہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اگست (آج )کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ کمیشن کی جانب سے میر رضا کے اہل خانہ، وکیل جبران ناصر اور سندھ حکومت کے فوکل پرسن کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments