سپریم کورٹ:پی بی 9کوہلودوبارہ گنتی کا کیس تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنیکا حکم
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے پی بی 09 کوہلو میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کو تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔
کیس کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ چار پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی، مسئلہ غیر حقیقی ٹرن آؤٹ کا ہے ، غیر فطری ٹرن آؤٹ پر پہلے بھی سپریم کورٹ فیصلہ کر چکی ہے ، موجودہ کیس میں بھی ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ ہونے کا معاملہ ہے ۔واضح رہے کہ پی بی 09 کوہلو سے مسلم لیگ (ن)کے نواب جنگیز مری کامیاب ہوئے تھے ، پیپلز پارٹی کے نصیب اللہ نے نواب جنگیز مری کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments