عمران کی ہسپتال منتقلی :توہین عدالت کی فوری سماعت کیلئے پھر درخواست

عمران کی ہسپتال منتقلی :توہین عدالت کی فوری سماعت کیلئے پھر درخواست

عدالتی حکم کے برعکس بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا:درخواستگزار عظمیٰ خان پی ٹی آئی وکلاء کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ،درخواست منظور کرنیکی استدعا

اسلام آباد (دنیا نیوز،آن لائن)سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہینِ عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت بگڑ رہی ہے ،سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے برعکس انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے پمز لے جایا گیا،یہ قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے ۔عظمیٰ خان نے مؤقف میں مزید کہا کہ اس سے قبل 25 اگست کوفوری سماعت کی درخواست مسترد کردی گئی تھی ، استدعا ہے توہینِ عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

دریں اثناء پی ٹی آئی کے وکلاء فیصل ملک اور نعیم پنجوتھہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہے ،اس دوران پی ٹی آئی کے وکلاء نے استدعا کی کہ عمران خا ن کی ہسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل نہ ہونے پر دائر توہین عدالت کی درخواست کو جلد سنا جائے ۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے مؤقف دیا کہ جن گراؤنڈز پر پہلی درخواست مسترد ہوئی انہی بنیادوں پر دوسری درخواست منظور نہیں ہو سکتی،اگر دوسری درخواست میں کوئی نیا گراؤنڈ پیش کیا گیا ہے تو جائزہ لیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کرتے کہا تھا کہ اسے 16 ستمبر کو مقرر مرکزی مقدمے کے ساتھ سنا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...