پمز سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم اظہر محمود کیانی سربراہ مقرر

پمز سمیت تمام سرکاری  ہسپتالوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی  قائم اظہر محمود کیانی سربراہ مقرر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے پمز سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی کے لیے مینجمنٹ اوورسائٹ کمیٹی قائم کر دی، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی سربراہ مقرر۔

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پمز سمیت ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور اور کارکردگی کی مؤثر نگرانی کے لیے مینجمنٹ اوورسائٹ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے تاکہ ہسپتالوں کے انتظامی و طبی امور میں بہتری اور مریضوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ایڈوائزر میجر جنرل (ر)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی ہے ۔کمیٹی مریضوں کی دیکھ بھال، حفاظتی اقدامات، انتظامی نظام اور ہسپتالوں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے لیے اصلاحات سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی پمز کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری اور مؤثر انتظامی نظام کے حوالے سے تجاویز بھی وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...