سپیکر ایاز صادق نے قائم مقام صدر کا منصب سنبھال لیا

سپیکر ایاز صادق نے قائم  مقام صدر کا منصب سنبھال لیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدرِ پاکستان کا منصب سنبھال لیا ہے۔

صدرِ پاکستان 27 سے 31 اگست 2026ء تک جمہوریہ آسٹریا کے دورے پر ہیں، جبکہ چیئرمین سینیٹ بھی سرکاری دورے پر بیرونِ ملک روانہ ہو چکے ہیں،صدرِ پاکستان اور چیئرمین سینیٹ دونوں کی عدم موجودگی کے پیشِ نظر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق صدرِ پاکستان یا چیئرمین سینیٹ کی پاکستان واپسی تک صدرِ پاکستان کے فرائض انجام دیں گے ،سپیکر سردار ایاز صادق آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 49(2) کے تحت قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...