سانحہ پمز پرناقابل تصور دکھ :اقوام متحدہ سعودی عرب ، برطانیہ کا اظہار افسوس

سانحہ پمز پرناقابل تصور دکھ :اقوام متحدہ  سعودی عرب ، برطانیہ کا اظہار افسوس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے سانحہ پمز پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق بچوں کے والدین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا کہ نومولود بچوں کی ہلاکت والدین کے لئے ناقابل تصور دکھ ہے۔

 اقوام متحدہ پاکستانی حکومت کی ہر ممکن معاونت کے لیے تیار ہے ۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے اعلا میہ میں میں کہاپمزآتشزدگی سے 14 نوزائیدہ بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر افسوسناک ہے ،اِس مشکل گھڑی میں ہمدردیاں بچوں کے والدین اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ادھر سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پمز میں پیش آنے والی اس المناک آتشزدگی کے باعث جان سے جانے والے نومولود بچوں کے اہل خانہ اور برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام سے مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ،سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب اس المناک واقعہ کے بعد متاثرہ خاندانوں اور پاکستان کی حکومت و عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان اور اس کے عوام کے لیے سلامتی اور تحفظ کی خواہش کرتا ہے ،ایران نے بھی سانحہ پمز پر افسوس کا اظہار کیا اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، تینوں ممالک نے اس افسوسناک سا نحہ پر متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہونے کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...