اورنج لائن ٹرین کی حفاظتی تنصیبات چوری ہونیکا انکشاف

 اورنج لائن ٹرین کی حفاظتی تنصیبات چوری ہونیکا انکشاف

یو ای ٹی جی ٹی روڈ کے سامنے گرین بیلٹ میں نصب بیشتر آہنی جنگلے غائب ہو گئے تنصیبات محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی میکانزم تشکیل دیا جائیگا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی

لاہور(شیخ زین العابدین )علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک چلنے والی اورنج لائن ٹرین کی حفاظتی تنصیبات چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ،یو ای ٹی جی ٹی روڈ کے سامنے گرین بیلٹ میں شہریوں کی حفاظت کے لیے نصب بیشتر آہنی جنگلے غائب ہو گئے ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے چوری شدہ جنگلے دوبارہ نصب کرنے اور تنصیبات کی حفاظت کے لیے نیا میکانزم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سامنے گرین بیلٹ میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے تقریباً آٹھ سو میٹر طویل حصے پر آہنی جنگلے نصب کیے گئے تھے۔

ان کا مقصد طلبہ و طالبات سمیت پیدل چلنے والوں کو مصروف شاہراہ براہِ راست عبور کرنے سے روکنا اور انہیں پیدل پل کے استعمال کی طرف راغب کرنا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس مقام سے بیشتر جنگلے غائب ہو گئے ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق یو ای ٹی کے سامنے غائب ہونے والے حفاظتی جنگلے دوبارہ نصب کیے جائیں گے ۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ تنصیبات کو محفوظ رکھنے کے لیے باقاعدہ حفاظتی میکانزم بھی تشکیل دیا جائے گا۔شاہراہ کے درمیان نصب یہ حفاظتی حصار شہریوں کو محفوظ راستہ اختیار کرنے پر مجبور کرنے کے لیے تھا، مگر جنگلے غائب ہونے سے وہی راستہ دوبارہ کھل گیا ہے جسے بند کرنے کیلئے یہ انتظام کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...