2سال ٹرائل نہ ہونے پرقتل کیس کا ملزم ضمانت کاحقدار :ہائیکورٹ
ملزم دو سال زیرحراست،تاخیر کا ذمہ دار ملزم نہ ہو تو ضمانت کا حق حاصل ہوسکتا
لاہور (کورٹ رپورٹر )دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ سنگین جرم کا الزام اپنی جگہ، لیکن عدالت ٹرائل میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ بھی دیکھنے کی پابند ہے ، اگر ملزم دو سال سے زائد عرصہ حراست میں رہے ، ٹرائل مکمل نہ ہو اور تاخیر کا ذمہ دار خود ملزم نہ ہو تو قانون کے تحت اسے ضمانت کا حق حاصل ہوسکتا ہے ۔ صرف مقدمے کی سنگینی یا سابقہ مفروری کی بنیاد پر اس قانونی حق کو ختم نہیں کیا جاسکتا، جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے محمد فاضل کی درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments