وزیراعلیٰ نے ریسکیو کو جدید سہولیات فراہم کر دیں:عظمیٰ بخاری

 وزیراعلیٰ نے ریسکیو کو جدید سہولیات فراہم کر دیں:عظمیٰ بخاری

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریسکیو سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جس کے تحت 39 تحصیلوں میں 39 نئی فائر گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔۔۔

 منصوبے کی لاگت ایک ارب 88کروڑ 40 لاکھ روپے ہے جس کے تحت 273 فائر فائٹرز اور 156 ڈرائیورز سمیت مجموعی طور پر 429 اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔ منصوبہ جون 2027 تک مکمل ہوگا۔ ریسکیو پنجاب دنیا کے نمبر ون ایمرجنسی اداروں میں شامل اور ہسپتالوں میں آتشزدگی سے بچاؤ کیلئے جامع لائحہ عمل بھی تیار کیا جاچکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...