پختونخوا شعبہ انصاف کیلئے زیادہ بجٹ قابل ستائش:چیف جسٹس

پختونخوا شعبہ انصاف کیلئے زیادہ بجٹ قابل ستائش:چیف جسٹس

ای لائبریریوں،عدالتی کمپلیکسز کی شمسی توانائی پر منتقلی بارے پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا شعبئہ انصاف میں اقدامات  سے متعلق اجلاس ہوا،چیف جسٹس نے کے پی شعبئہ انصاف میں اب تک سب سے زیادہ بجٹ مختص کیے جانے کو سراہا، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا شعبئہ انصاف کیلئے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے ،بجٹ مختص کرنا عدالتی انفراسٹرکچر مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، صوبے بھر میں عوامی سہولیات اور انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

اجلاس میں عدالتی کمپلیکسز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا،خیبر پختونخوا میں ای لائبریریوں کے قیام سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا،خواتین کیلئے سہولت مراکز اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے اقدامات پر بھی غور ہوا۔ چیف جسٹس نے مقررہ اہداف کے مقابلے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ انصاف کے شعبے میں اصلاحات کے لیے اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...