سعودی گروپ کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

سعودی گروپ کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

سی ای او اسعد گروپ کا ایئرپورٹس فروخت کے عمل میں شرکت کیلئے دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی عرب کے اسعد گروپ کے سی ای او کی ملاقات ہوئی، سی ای او اسعد گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری  مزید بڑھانے کا ارادہ اور نئے شعبوں میں سرمایہ کاری، پاکستان پر طویل المدتی اعتماد کا اظہار اور ایئرپورٹس کی فروخت کے عمل میں شرکت کیلئے دلچسپی ظاہر کی۔ وفد نے بتایا کہ وافی انرجی پاکستان کے ریٹیل نیٹ ورک اور سٹوریج انفراسٹرکچر میں توسیع کر رہا اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں سرمایہ کاری میں توسیع کا منصوبہ ہے ۔ وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا وفاقی حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...