فیسکو کی نجکاری ،10فریقین مزیدپیش رفت کیلئے اہل قرار
نجکاری بورڈ کااجلاس، سرمایہ کاری ،قانونی کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری
اسلام آباد (اے پی پی)نجکاری بورڈ نے فیسکو کی نجکاری کے لیے دلچسپی رکھنے والے فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دے دی۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کی، مالیاتی مشیر نے بورڈ کو آگاہ کیا کہ 12 دلچسپی رکھنے والے فریقین میں سے 10 کو فیسکو کی نجکاری کے عمل میں مزید پیش رفت کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے ۔بورڈ نے فیسکو کی نجکاری کے لیے پری کوالیفائیڈ دلچسپی رکھنے والے فریقین ایکٹر الیکٹرک انرجی (Aktor Elektrik Enerji Yatirimlari San.Ve Tic.A.S)، جنویرا انرجی (Genvera Enerji A.S)، سینگز انرجی(Cengiz Enerji Sanayii Ve Ticaret A.S)، اینگرو انرجی لمیٹڈ، سفائر فائبرز لمیٹڈ، ہب پاور ہولڈنگز کنسورشیم ( لکی سیمنٹ، کوہاٹ سیمنٹ، میٹرو وینچرز)، شیرازی انویسٹمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کنسورشیم (کوہ نور ٹیکسٹائل ملز)، پاک جن لمیٹڈ کنسورشیم (نشاط ملز، نشاط پاور، نشاط چونیاں، لال پیر، پاک الیکٹرانک اور کوہ نور انرجی) اور آرٹسٹک ملینرز پرائیویٹ لمیٹڈ کی منظوری دی ہے ۔نجکاری بورڈ نے آڈٹ و رسک، ہیومن ریسورس، سرمایہ کاری اور قانونی کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی بھی منظوری دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments