سانحہ پمز:ایوان بالا کا ماحول سوگوار ، ارکان دکھی ، حکومت پر تنقید

 سانحہ پمز:ایوان بالا کا ماحول سوگوار ، ارکان دکھی ، حکومت پر تنقید

ہم اتنے ہی غمزدہ ، جتنا ہر شہری، والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ارکان وزیرصحت بحث سن کر جواب دیں ، ایسے وہ ایوان سے نہیں جا سکتے ، ارکان یک زبان

 اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )سانحہ پمز نے ایوان بالا کا ماحول بھی سوگوار کردیا ، حکومتی واپوزیشن ممبران بھی اس دردناک واقعہ پرغمز دہ اور دکھی نظر آئے ، اپوزیشن ارکان نے سانحہ پمزپرحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا المناک واقعہ کو سیاست کی نذرنہ ہونے دیا جائے اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داران کو معطل کرنے کے بجائے قرارواقعی سزا دی جائے ، اپوز یشن کی جانب سے جب پمز کے معاملے پرحکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا گیا تو حکومتی ممبران نے کہا کہ واقعہ پر سیاست نہ کی جائے ہم بھی اتنے ہی غمزدہ اوردکھی ہیں جتنا ہر شہری ، ہم نومولود کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں وزیرقانون اوروزیر صحت نے کہا کہ ا س معاملے پر کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،ساری رپورٹس سامنے لائی جائیں گی ،وزیر صحت جواب دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور پریذیڈنگ آفیسرنے کہاکہ ا نہوں نے قومی اسمبلی میں بھی جاکر جواب دینا ہے تو اپوزیشن ارکان یک زبان ہوکربولنا شرو ع ہوگئے کہ ابھی ممبران نے اپنی بحث مکمل ہی نہیں کی تو یہ کیسے جاسکتے ہیں انہیں ممبران کی بحث سن کر جوا ب دینا چاہئے ، تاہم وزیرصحت نے کہا کہ وہ سب کی بات سنیں گے سب کی تجاویز نوٹ کر ر ہا ہوں اب تک کی صورتحال ایوان کے سامنے بتانا چاہتا ہوں جس پر ا نہوں نے ایوان کو اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...