ہسپتالوں میں نرسری سیٹ اپ کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام سرکاری، ٹیچنگ،ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں نرسری، نیونیٹولوجی سیٹ اپ کیلئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) کا جائزہ لینے اور تیار کرنے کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے کنوینر ہوں گے ۔پروفیسر آف نیونیٹولوجی (ریٹائرڈ) چلڈرن ہسپتال لاہور کے پروفیسر خواجہ احمد عرفان وحید شریک کنوینئر ہوں گے ۔مس طاہرہ پروین ڈائریکٹر جنرل نرسنگ، پروفیسر ہارون حامد پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال ملتان،پروفیسر مدثر حسین، پروفیسر آف پیڈیاٹرک میڈیسن خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ، ڈاکٹر کلیم اختر ملہی، نیونیٹولوجسٹ / جنرل سیکرٹری پی پی اے (پنجاب)، ڈاکٹر محمد انوار اسوسی ایٹ پروفیسر نیونیٹولوجی، قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور، ڈاکٹر مظہر قدیر خان اسسٹنٹ پروفیسر نیونیٹولوجی چلڈرن ہسپتال لاہور، عرفان حیدر، بائیو میڈیکل انجینئر چلڈرن ہسپتال لاہور اور نمائندہ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) بطور ممبران ہوں گے۔
ٹیکنیکل ورکنگ گروپ وسائل کے بہترین استعمال اور لوڈ مینجمنٹ کے لیے کلینیکل داخلے اور ڈسچارج کا معیار مرتب کرنے کا پابند ہو گا ۔دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانے اور مستحکم نوائیدہ بچوں کو منتقل کرنے کے لیے ملحقہ/پریفیرل ہسپتالوں کے ساتھ رسمی سٹیپ ڈاؤن اور شیئرڈ کیئر کے راستے قائم کرنے کا پابند ہو گا ۔نیونیٹل یونٹ میں آگ کے خطرات، الیکٹریکل لوڈ کے خطرات، اور ہنگامی انخلاء کے چیلنجز کے لیے بنیادی ڈھانچے پر رہنمائی فراہم کرنے کا پابند ہو گا ۔نیونیٹل کیئر کے ماحول کے مطابق آگ سے تحفظ، ہنگامی انخلاء، آگ بجھانے اور الیکٹریکل لوڈ مینجمنٹ کے لیے جامع SOPs کا مسودہ تیار کرنے کا پابند ہو گا ۔ڈاکٹروں، نرسوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انخلاء کی مشقوں، نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال، اور آگ بجھانے کی بنیادی تربیت کے ماڈیولز تیار کرنے کا پابند ہو گا ۔کمیٹی کو اپنی سفارشات مجاز اتھارٹی کو سات 07 دنوں کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments