ماں اور نانی جسے چھوڑ گئیں ،موت نے اسے نہ چھوڑا،سانحہ پمز میں جاں بحق ننھے علی کی تدفین
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ پمز میں لاوارث چھوڑ ے گئے ننھے علی کی تدفین کر دی گئی،بتایا گیا ہے کہ یہ بچہ 2ماہ قبل پمز میں ہی پیدا ہوا تھا اور اس کی ماں اور نانی اسے ہسپتال میں چھوڑ گئی تھیں۔۔۔
نرسوں نے بے نام بچے کو علی کا نام دیا تھا،کئی دن تک یہ معصوم اپنی شناخت سے محروم رہا اور اس کے ہاتھ پر صرف ’’بے بی ایچ‘‘ کا ٹیگ لگا رہا، طبیعت بگڑنے پر اسے آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا جہاں 26اگست کو لگنے والی آگ میں یہ معصوم ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گیا،موت کے بعد بھی اس معصوم کا کوئی وارث اسے لینے نہیں آیا ، ایدھی سینٹر نے اس کی تدفین کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments