جنوبی وزیرستان :بازار میں دھماکا، رکن امن کمیٹی جاں بحق

جنوبی وزیرستان :بازار میں دھماکا، رکن امن کمیٹی جاں بحق

زخمیوں میں امن کمیٹی کے تین ارکان بھی شامل، باجوڑ میں بھی دھماکا، دو بچے زخمی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان اپر میں واقع مکین بازار میں آئی ای ڈی دھماکے میں امن کمیٹی کا ایک رکن عنایت اللہ جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ٹی وی  کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی سے ہوا ۔پولیس کے مطابق دھماکا جمعہ کے روز تقریباً 10:45 بجے ہوا جس کے نتیجے میں متعدد دکانوں اور سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں امن کمیٹی کے تین ارکان بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے رزمک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے ۔دریں اثنا باجوڑ کی تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خوڑ میں بم دھماکے سے 2 بچے زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ابوذر ولد ضیاء الرحمن اور جراح ولد سراج الدین شامل ہیں۔ زخمی دونوں بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...