ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی ، سالانہ بنیادوں پر 9.04 فیصد اضافہ

 ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی ، سالانہ بنیادوں پر 9.04 فیصد اضافہ

11اشیا کی قیمتوں میں کمی ،20 میں استحکام رہا، 20اشیا مہنگی ہوئیں

اسلام آباد (اے پی پی، آن لائن)ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.05فیصداورسالانہ بنیادوں پر9.04 فیصدکااضافہ ریکارڈکیا گیاہے ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ(ایس پی آئی)بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 27اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 11اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 20اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 18.65فیصد،چکن 4.41فیصد،پیاز2.87فیصد،کیلا2.80فیصد،لہسن 1.02فیصد،چاول 0.42فیصد، اورآلو کی قیمت میں 0.39فیصدکی کمی ہوئی اس کے برعکس ایل پی جی کی قیمت میں 3.46فیصد،ڈیزل 2.44فیصد،سب سے کم ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 2.06فیصد،پیٹرول 1.71فیصد، دال چنا0.88فیصد،آٹا0.39فیصد،انڈے 0.34فیصد،سرسوں کاتیل ودال مسور0.30فیصد، تیارچائے 0.20فیصد،دال ماش 0.17فیصد اوربیف کی قیمت میں 0.06فیصدکااضافہ ہوا۔ سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.38فیصدکااضافہ ہوا، 17733روپے سے لیکر22888روپے ،22889روپے سے لیکر 29517روپے ،29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.41فیصد،0.40فیصد،0.45فیصد اور0.55فیصدکااضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...