قصور:عرس بابا بلھے شاہؒ کا دوسرا روز، ہزاروں زائرین کی آمد

قصور:عرس بابا بلھے شاہؒ کا دوسرا  روز، ہزاروں زائرین کی آمد

قصور(خبرنگار )بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا دوسرا روز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، جنہوں نے مزار اقدس پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور چادریں چڑھائیں۔ آستانہ عالیہ پر محافلِ سماع، صوفیانہ کلام اور مستوں کی دھمالوں کا پرروح پرور انعقاد کیا گیا جس سے فضا بابا بلھے شاہؒ کے پیغامِ محبت و اخوت سے معطر رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...