بندرگاہی شعبے کیلئے معیا ری تربیتی ادارہ قائم کرنے کا منصوبہ تیار

بندرگاہی شعبے کیلئے معیا ری تربیتی ادارہ قائم کرنے کا منصوبہ تیار

وزیراعظم ٹاسک فورس عملی اقدامات کررہی، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستانی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیش رفت،وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات پاکستانی بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،بندرگاہی نظام میں اصلاحات، جدید سہولیات اور مؤثر انتظامی اقدامات سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے ،بندرگاہی شعبے کے لیے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کیلئے عالمی معیار کا خصوصی تربیتی ادارہ قائم کرنے کا بھی منصوبہ بنایاگیا ہے ،بندرگاہوں، آف ڈاک ٹرمینلز، کسٹمز سٹیشنز اور تجارتی نظام کی سالانہ و اچانک معائنے کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا،بندرگاہی معائنہ گاہوں میں جدید سہولیات اور محفوظ ماحول سے کارگو ہینڈلنگ کی رفتار اور کارکردگی میں اضافہ ممکن ہوگا۔

کسٹمز رولز کے تحت معائنہ مراکز کی اپ گریڈیشن، 24 گھنٹے آپریشن اور جدید سکیننگ سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے ،وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات اور این ایل سی سمیت متعلقہ ادارے بندرگاہی نظام کی بہتری کے لیے مربوط اقدامات کر رہے ہیں ،جدید آلات، سی سی ٹی وی نگرانی اور بہتر سکیورٹی سے کارگو معائنے کا عمل تیز اور شفاف بنانے کی تجویز دی گئی،اضافی سہولیات اور بہتر انتظامی شیڈولنگ سے بندرگاہوں پر کارگو ہینڈلنگ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ،بندرگاہی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور انتظامی اصلاحات سے پاکستان کی تجارتی استعداد اور عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...