نیپال ، سیلاب سے ہلاک ہو نیوالوں کی تعداد 579 ہو گئی ۔ 2 ہزار لاپتا

 نیپال ، سیلاب سے ہلاک ہو نیوالوں کی تعداد 579 ہو گئی ۔ 2 ہزار لاپتا

لاپتا ہونے والوں میں33 برطانوی شہریوں سمیت 517 غیرملکی شامل، اب تک 4 ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا 15 ہزار سکیورٹی اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ، پولیس،آفات کے ادارے کے اعداد شمار میں 2گھنٹے کا فرق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال میں حکام نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی تازہ اپ ڈیٹ میں بتایا ہے کہ بدھ کے روز آنے والے فلیش فلڈ (اچانک سیلاب)سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 579 ہو گئی ہے ۔نیپال کے قومی ادارہ برائے آفات  کے خطرات میں کمی اور انتظام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب تک تقریباً 4,000 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے تاہم 517 غیرملکی شہریوں سمیت تقریباً 2,000 افراد تاحال لاپتا ہیں،33 کا تعلق برطانیہ سے ہے ، حکام کے مطابق نیپال میں امدادی کارروائیوں کے لیے 15,000 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔کچھ دیر قبل ہم نے نیپالی پولیس کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ 575 غیرملکی شہری لاپتا ہیں۔یاد رہے کہ نیپال کی پولیس اور قومی ادارہ برائے آفات دونوں ادارے الگ الگ ہیں اور ان کے اعداد و شمارجاری کرنے کے دوران دو گھنٹے کا فرق ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...