کراچی بار کا برطانوی شاہ چارلس سوم کو تاریخی خط

 کراچی بار کا برطانوی شاہ چارلس سوم کو تاریخی خط

حر تحریک کے رہبر سورہیہ بادشاہ کی آخری آرام گاہ سامنے لانے کا مطالبہ تاریخ دانوں، محققین اور عقیدت مندوں میں سخت تشویش پائی جاتی ، خط

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کو تاریخی خط لکھا ہے ، جس میں حر تحریک کے رہبر سورہیہ بادشاہ (پیر سید صبغت اللہ شاہ ثانی) کی تدفین کی جگہ کو عام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ 20 مارچ 1943 کو سینٹرل جیل حیدرآباد میں پیر سائیںسورہیہ بادشاہ کو برطانوی حکومت نے شہید کیا تھا۔ 83 سال گزرنے کے باوجود ان کی آخری آرام گاہ کا سامنے نہ آنا تشویشناک ہے ، برطانیہ سرکاری ریکارڈز سامنے لائے ۔ یہ خط اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمیشن کے توسط سے شاہ چارلس کو بھیجا گیا ہے ، جس پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ، جنرل سیکریٹری محمد ارشد شر، نائب صدر عزیر علی خان گوری اور انتظامی کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط موجود ہیں۔خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سورہیہ بادشاہ کی آخری آرام گاہ کے مقام کو پبلک نہ کرنے کی وجہ سے سندھ کے عوام، تاریخ دانوں، محققین اور ان کے عقیدت مندوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ کراچی بار نے برطانیہ کے تاریخی و آرکائیو ریکارڈز میں سے ان کی تدفین سے متعلق معلومات و دستاویزات فوری طور پر ظاہر اور دستیاب کرنے کی درخواست کی ہے تا کہ عوام اپنے اس عظیم شہید کو خراج عقیدت پیش کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...