افغان طلبا ویزا کیس،آپکو ایمبیسی جانا چاہیے وہاں سنی جائے گی:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے پاکستان میں سٹوڈنٹ ویزا پر مقیم87افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع سے متعلق کیس میں اہم قانونی سوالات اٹھا دیئے۔
دوران سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست گزار وکیل سے کہا ہم اس وقت افغانستان کیساتھ حالت جنگ میں ہیں،اگر انڈین طلباء آجائیں تو آپ انکو بھی آنے کی اجازت دے دیں گے ؟ درخواست گزار وکیل نے کہا یہ طلباء 2023 میں آئے تھے اس وقت ہماری نیشنل پالیسی کچھ اور تھی،جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا آپ نے ایک آئینی درخواست دائر کی ہے کیا ہمارا آئین افغانوں کو ایسی درخواستیں فائل کرنے کا حق دیتا ہے ؟ جس پر وکیل نے کہا یہ طلبا ایک سال کیلئے آئے تھے حکومت نے انکو ویزادیا تھا، جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا آپ نے کس قانون کے تحت ان 87افغانی طلباء سے پاور آف اٹارنی لیے ہیں؟،آپکو افغان ایمبیسی جانا چاہیے وہاں آپکی سنی جائے گی،افغان ایمبیسی پاکستانی ایمبیسی کیساتھ رابطہ کرے گی،وکیل نے کہا ہم اس پر عدالت کی معاونت کریں گے ، بعدازاں سماعت ملتوی کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments