3 سال سے زیرِ التوا مقدمات 2 ماہ میں نمٹانے کیلئے پراسیکیوشن متحرک

3 سال سے زیرِ التوا مقدمات 2 ماہ میں نمٹانے کیلئے پراسیکیوشن متحرک

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی سربراہی میں پبلک پراسیکیوٹرز کا ویڈیو لنک اجلاس ،مکمل ڈیٹا طلب چیف جسٹس ہائیکورٹ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائیگا:عرفان صادق،خصوصی گفتگو

لاہور (کورٹ رپورٹر )پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تین سال سے زیرِ التوا مقدمات کو لاہور ہائیکورٹ کے دو ماہ میں نمٹانے کے حکم پر عملدرآمد کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ۔اس حوالے سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ کی سربراہی میں پبلک پراسیکیوٹرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقدہوا، جس میں تین سال سے زیرِ التوا مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔عرفان صادق تارڑ نے تمام پراسیکیوٹرز کو عدالتوں میں حاضری یقینی بنانے اور مقدمات کی مو ثر پیروی کی ہدایت کی جبکہ تین روز کے اندر تین سال سے زیرِ التوا مقدمات کا مکمل ڈیٹا بھی طلب کرلیا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس عالیہ نیلم  کے حکم پر پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں تین سال سے زیرِ التوا مقدمات کو دو ماہ میں نمٹانے کیلئے خصوصی پراسیکیوٹرز تعینات کئے جائیں گے ،مقدمات میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...