حکومت نے PTCتنظیم نو ترمیمی بل سینیٹ سے واپس لے لیا
مدت ختم ہونے کے قریب ، ا س لئے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ،شزا فاطمہ ضروری بنیادی نکات شامل کرکے جلد جامع بل پیش کیا جائیگا ،وزیرآئی ٹی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل 2026واپس لے لیا، بل واپس لینے کی تحریک وزیر آئی ٹی کی جگہ وزیر مملکت طلال چودھری نے سینیٹ میں پیش کی۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ٹیلی کام بل پی ٹی آر اے کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ سینیٹ سے پی ٹی آر اے بل واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی گئی ،تمام ضروری اور بنیادی نکات شامل کرکے جلد نیا اور جامع بل پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آر اے بل کی 90 روزہ قانونی مدت ختم ہونے کے قریب تھی، اسی لئے بل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، اگر بل واپس نہ لیا جاتا تو معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چلا جاتا، تاہم فی الحال مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کوئی حتمی امکان موجود نہیں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments