باغبانپورہ:سول ڈیفنس کے 3جعلی ملازمین بھتہ وصول کرتے گرفتار
تینوں مشکوک افراد نے چیکنگ کرنے پر پولیس کو دھمکیاں بھی دیں، جعلی کارڈ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے سول ڈیفنس کے 3 جعلی ملازمین د کانداروں سے بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیے ۔پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس نے خود کو سول ڈیفنس کے ملازم ظاہر کرنے والے ملزموں کو مشکوک سمجھ کر چیک کیا تو جعلی ملازمین نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا بھی شروع کر دیں جس پر پولیس نے ملزموں حزیفہ، رضوان، عبداللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم باغبانپورہ کے علاقے میں خود کو سول ڈیفنس کے ملازم ظاہر کرکے لوگوں کو ڈرا دھمکا کو بھتہ وصول کرتے تھے ،ان کے قبضے سے سول ڈیفنس کے جعلی کارڈ برآمد کر لئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments