شہر میں 11وارداتیں ،ڈاکوؤں نے 7 راہگیروں کو لوٹ لیا

شہر میں 11وارداتیں ،ڈاکوؤں نے 7 راہگیروں کو لوٹ لیا

ہربنس پورہ میں منیب 4لاکھ 85ہزار ، نصیرآباد میں سعید 4لاکھ سے محروم گلبرگ ، فیکٹری ایریا اور ملت پارک سے 3شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 11وارداتیں ،ڈاکوؤں نے 7 راہگیروں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز چھین لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ میں منیب سے 4لاکھ 85ہزار روپے اور موبا ئل فون،لاری اڈا میں کرامت سے 4لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،نصیرآباد میں سعید سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،اقبال ٹاؤن میں عاطف سے 3 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں ہارون سے 3لاکھ50 ہزار روپے اورموبائل فون ،شیرا کوٹ میں انیس سے 20 ہزار روپے اور موبائل ، ستوکتلہ میں جواد سے 16 ہزار روپے لوٹ لئے ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے گلبرگ سے شاہد ، فیکٹری ایریا سے نسیم اور ملت پارک سے اخلاق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...