پاکستان کویت معاہدہ دفاعی شراکت داری کیلئے اہم پیش رفت
اسلام آباد(دنیارپورٹ)پاکستان-کویت پروٹوکول معاہدہ 2026دونوں ملکوں کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ، یہ معاہدہ دفاعی تعاون کے لیے 2023 کے پہلے سے موجود معاہدے کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے۔۔۔
جس کی بعد میں 2026 میں ریاستِ کویت کی جانب سے توثیق کی گئی تھی، یہ دونوں ممالک کے مابین قائم دیرینہ اعتماد کو مضبوط ادارہ جاتی اور آپریشنل دفاعی تعاون میں ڈھالتا ہے ، جس کی بنیاد ایک ایسے رشتے پر ہے جس کا مظاہرہ پہلی خلیجی جنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی کیا گیا تھا،یہ معاہدہ دفاعی تعاون میں توسیع، ملٹری ٹو ملٹری روابط کو مضبوط بنانے اور فوجی تربیت و تعیناتی میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک باقاعدہ ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے ۔ یہ پروٹوکول معاہدہ کسی دوسرے دوطرفہ یا کثیر الجہتی معاہدے سے منسلک نہیں ہے اور اسے صرف اور صرف پاکستان-کویت دفاعی تعلقات کے فریم ورک کے اندر ہی دیکھا جانا چاہئے ،یہ بنیادی طور پر دفاعی تعاون کے معاہدے 2023 کا ہی تسلسل ہے اور اس کے موثر نفاذ کے لیے مطلوبہ طریقہ کار فراہم کرتا ہے ۔ یہ معاہدہ پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ دفاعی شراکت داری کو ادارہ جاتی شکل دینے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments