بجلی کے نئے کنکشنز کی فراہمی کیلئے واضح ٹائم فریم مقرر کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کے نئے کنکشنز کی فراہمی کا عمل آسان بنانے کیلئے واضح ٹائم فریم مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت وزیر اعظم کے چیمبر میں واپڈا کے امور پر اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور واپڈا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں حمزہ شہباز نے واپڈا انتظامیہ کو شہریوں کی سہولت کیلئے تمام اقدامات کی ہدایت اور نئے بجلی کنکشنز کی فراہمی کا عمل آسان بنانے کیلئے واضح ٹائم فریم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے ٹرانسفارمر اور بجلی کی دیگر تنصیبات سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے پر زور دیا اور تجویز دی کہ عوام کی داد رسی کیلئے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں واپڈا کے فوکل پرسنز مقرر کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments