پنجاب کالجز:اگلے ہفتے فرسٹ ایئر اور ینٹیشن ویک، کلاسز کا اجرا
امتحانی نظام،ڈیجیٹل ٹیوشن،مفت تیاری، سٹوڈنٹ ایپ بارے آگاہی ملے گی کھیلوں سے متعلق بھی معلومات دی جائینگی، داخلے کا عمل مکمل کرنیکی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کالجز میں اگلے ہفتے سے فرسٹ ائیر اورینٹیشن ویک اور کلاسزکا اجرا ہو رہا ہے ۔ اورینٹیشن ویک میں طلبہ کو تعلیمی سال میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائے گی۔پنجاب کالجز کے امتحانی نظام، ٹیسٹ سیشن ڈیجیٹل ٹیوشن، فری تیاری کے مکمل طریقہ کاراور سٹوڈنٹ ایپ کے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ پنجاب کالجزکی نصابی، غیر نصابی اور کھیلوں کے میدان میں کامیابی اور نئے طلبہ کی شرکت کے طریقہ کارکے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلاسز کے اجرا سے قبل اپنے داخلہ کا عمل مکمل کرلیں تا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز میں کوئی مشکل نہ آئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments