ہائیکورٹ :ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو ہٹانے کیلئے درخواست دائر
نرسری سانحہ کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرائی جائے :درخواست گزار
اسلام آباد(رضوان قاضی)پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نومولود بچوں کی اموات کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔شہری نے بلال مغل اور وقاص ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائردرخواست میں وفاق، وزارت صحت، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ، ایف آئی اے اور سی ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی ہے کہ پمز واقعہ ذمہ داروں کے تعین کے لئے تحقیقات کا حکم دیا جائے ، پمز ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ کو تحویل میں لیا جائے ،واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو عہدے اور ملازمت سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments