اسلام آباد میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار 59 ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم
سینیٹر مشتاق سمیت 37ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 10 میں مظاہرہ کرنے پر درج مقدمہ میں گرفتار59 ملزمان کو جوڈیشل کرتے ہوئے ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر نوٹس جاری کردیئے ۔گزشتہ روز سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے 59 ملزمان کو 4دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیاگیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، جس پرعدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالت نے 59ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ، ادھر سینیٹر مشتاق سمیت 37 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے اورعدالت نے تمام 96 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔پولیس کی جانب سے تھانہ شالیمار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments