کلرسیداں :ماں، بیٹی اور بیٹا مقامی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

کلرسیداں :ماں، بیٹی اور بیٹا  مقامی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

راولپنڈی(دنیا نیوز)راولپنڈی کے علاقہ کلرسیداں کے نواحی گاؤں میں ڈیم میں ڈوب کر ماں، بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

اہل علاقہ کے مطابق افسوسناک واقعہ کلرسیداں کے نواحی گاؤں ترکھی میں پیش آیا ،جہاں مقامی ڈیم میں ڈوبنے سے ماں، بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ،دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ 8 سالہ صبح الحسن جانوروں کو ڈیم سے پانی پلا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں جا گرا، بچے کو بچانے کے لیے اس کی 46 سالہ والدہ بینش اور 9 سالہ بہن عروج نے بھی ڈیم میں چھلانگ لگا دی،ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر خاتون اور بچی کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم دونوں دورانِ علاج دم توڑ گئیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ بچے کی لاش بھی ڈیم سے نکال لی گئی جبکہ ایک ہی گھر کے تین افراد کے جاں بحق ہونے سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...