دوموریا پل،ٹرین حادثہ، ریل کار پٹڑی سے اتر گئی

دوموریا پل،ٹرین حادثہ، ریل کار پٹڑی سے اتر گئی

لکڑی کا ٹکڑا لگا کر ٹریک جوڑا گیا تھا،لکڑی ٹوٹنے پر ٹرین ڈی ریل ہو گئی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ،آئی این پی،این این آئی )لاہور ٹریک پر ٹرین حادثات معمول بن گئے ،لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کارکی روانگی کے فوری بعد4 کوچز دوموریہ پل کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث ٹریک پر ریل گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بری طرح متاثر ہوگیا ۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ریلوے ٹریک جوڑنے کیلئے فش پلیٹ کی جگہ لکڑی کا پیس لگا کر جوڑا گیا تھا، لکڑی کا پیس ٹوٹنے سے ریل کار لاہور سے روانہ ہوتے ہی ڈی ریل ہوگئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا،ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلیف آپریشن چار گھنٹے بعد مکمل کرکے ٹریک کو بحال کردیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز بھی دو ٹرینیں ڈی ریل ہوئیں تھیں،آئے روز ٹرین حادثات نے ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیاہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...