پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان

  پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخاب میں  لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی نے بہاولپور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے بہاولپور کا دورہ کیا، جہاں سینئر رہنما عبدالقادر شاہین، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، شاہ رخ ملک اور راؤ ساجد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سید علی حیدر گیلانی نے ملک منیر اقبال چنڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اقبال چنڑ مرحوم کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...