یہ جو لاہور سے محبت ہے یہ کسی اور سے محبت ہے معروف شاعر فخر عباس انتقال کر گئے
لاہور(آئی این پی، این این آئی)معروف شاعرا ورادیب ڈاکٹر فخر عباس جگر کے عارضے کے باعث 50 برس کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے، وہ لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔۔۔
مرحوم کو نمازِجنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قصبہ فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں سپردِخاک کردیا گیا۔ڈاکٹر فخر عباس کی شاعری میں لاہور سے محبت، انسانی جذبات اور زندگی کی تلخیوں کی جھلک نمایاں تھی،انکی خوبصورت آواز اور منفرد اندازِ بیان نے انہیں ادبی حلقوں میں منفرد مقام دلایا۔ ان کی نظم‘‘یہ جو لاہور سے محبت ہے ، یہ کسی اور سے محبت ہے ’’بہت مقبول ہوئی تھی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈاکٹر فخر عباس کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار اورسوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments