سرکاری و نجی ہسپتالوں کو فائر سیفٹی رپورٹ 7روز میں جمع کرانیکا حکم
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) نے وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں اور دیگر صحت کے اداروں کو فائر اینڈ لائف سیفٹی سے متعلق رپورٹ سات روز میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔۔۔
آئی ایچ آر اے کے احکامات کے مطابق کیپیٹل ایمرجنسی سروس (فائر ڈیپارٹمنٹ) اور سی ڈی اے نے اسلام آباد میں کام کرنے والے تمام ہیلتھ کیئر اداروں میں آتشزدگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ،اتھارٹی کے مطابق تمام ہیلتھ کیئر ادارے اپنے موجودہ فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیں اور کیپیٹل ایمرجنسی سروس سے فائر سیفٹی این او سی یا پلان کی منظوری، متعلقہ ٹھیکیداروں کے ذریعے حفاظتی نظام کی جانچ و دیکھ بھال کے ریکارڈ، آگ کا بروقت پتہ لگانے اور بجھانے کے نظام، ہنگامی اخراج کے راستوں کی فعالیت، جبکہ عملے کی حفاظتی تربیت اور فائر ڈرلز کے ریکارڈ کو یقینی بنائیں۔احکامات میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی آلات کی تنصیب کے ساتھ ان کی فعالیت اور باقاعدہ دیکھ بھال سے متعلق دستاویزات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ دستاویزات کے ساتھ رپورٹ سات دن کے اندر آئی ایچ آر اے کو جمع کرائیں۔ رپورٹس کی بعد ازاں معائنے کے ذریعے تصدیق کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی ایچ آر اے کی چیف ایگزیکٹو (لُک آفٹر چارج) ڈاکٹر رطابہ اکرم نے احکامات جاری کرد ئیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments