27 ستمبر انقلاب کا دن ،لانگ مارچ کی قیادت کرونگا:آفریدی
تقدیر بدلنے کیلئے سب کو نکلنا ہوگا،جوش و جذبے کیساتھ اسلام آباد کا رخ کرینگے وزیر اعلیٰ کا الائی کو ضلع کا درجہ دینے اور بٹگرام کیلئے 2 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر انقلاب کا دن ہوگا۔بٹگرام میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کو جوش و جذبے کے ساتھ اسلام آباد کا رخ کریں گے ، یہ انقلاب کا دن ہوگا، اپنی اور قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے سب کو نکلنا ہوگا۔27 ستمبر کو بھی اسی جذبے سے نکلے تو کسی میں گولی چلانے کی جرات نہیں ہوگی، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیلئے تیاری کریں میں آپ کی قیادت کروں گا۔اب غفلت کی گنجائش نہیں، آئین و قانون کے مطابق پُرامن لیکن بھرپور احتجاج کرنا ہے، 27 ستمبر کو اپنی تاریخ اور تقدیر دونوں بدلیں گے ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ کے پی نے الائی کو ضلع کا درجہ دینے اور بٹگرام کیلئے 2 ارب روپے کے اضافی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہزارہ ریجن کیلئے 200 ارب روپے کا تاریخی ترقیاتی پیکیج پہلے سے منظور ہے، حکومت صوبے کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments