پنجاب بار نے بھی نئے صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پاکستان بار کی قرارداد کی حمایت کا اعلان نئے صوبوں کے قیام کیلئے اقدامات کرنا ہونگے :چودھری ارشدہنجرا،گفتگو
لاہور(کورٹ رپورٹر )پنجاب بار نے بھی ملک میں نئے صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل چودھری ارشد علی ہنجرا نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پاکستان بار کی قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں چھوٹے صوبے بننے چاہئیں، ملک میں عوام اور عوامی نمائندوں کا فیصلہ سب سے اہم ہے ۔ چودھری ارشد علی ہنجرا نے مزیدکہاکہ سیاسی جماعتوں کو اپنے سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر نئے صوبوں کے قیام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، بلوچستان میں نئے صوبے بننے سے ملک ترقی کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments