آئیسکو کی نجکاری کیلئے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 21ستمبر تک توسیع
اسلام آباد (اے پی پی) نجکاری کمیشن نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (آئیسکو) میں نجی شعبے کی شمولیت اور نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی۔
ترجمان کے مطابق یہ توسیع سرمایہ کاروں کو شرکت کے لیے مزید سہولت فراہم کرنے اور نجکاری کا عمل زیادہ مسابقتی اور شفاف بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے ۔نظرثانی شدہ آخری تاریخ 21 ستمبر 2026 شام 4 بجے (پاکستانی وقت) تک ہو گی۔ اظہارِ دلچسپی کے عمل کی دیگر تمام شرائط و ضوابط بدستور برقرار رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments