وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ مشکل تھا
لاہور( آئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزادکشمیر بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے کیا اور اس فیصلے میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔
افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کیلئے مشکل تھا، تاہم افتخار گیلانی کے حق میں فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر شاہ غلام قادر ہر قیمت پر ساتھ رہیں گے جبکہ انہیں اور راجہ فاروق حیدر کو بھی پارٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments