عمران کیخلاف کیسز واپس لیے جائیں

عمران کیخلاف کیسز واپس لیے جائیں

پشاور (دنیا نیوز) مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے مشاورتی کانفرنس میں قرارداد پیش کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اجلاس میں اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی گئی اور وزراء نے ڈھٹائی سے اس حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا، لہٰذا سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت توہینِ عدالت کے کیس پر کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عدلیہ کی بے توقیری کی ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے ۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا مشکل دور سے گزر رہا ہے ، ہمارے پاس حکومت ہے لیکن ہمیں حقِ حکمرانی نہیں دیا جا رہا، خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ میں آئین کے مطابق حصہ نہیں دیا جا رہا۔ گندم کی آمدورفت پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...