پشاور:کالعدم تنظیم انصار السلام کا سابق کمانڈر ساتھی سمیت قتل
پشاور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں کالعدم تنظیم انصار السلام کے سابق کمانڈر کو ساتھی سمیت قتل کر دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ پشاور کے علاقے چولی اصحاب بابا روڈ پر نامعلوم افراد نے وادی تیراہ کی سابق تنظیم انصار الاسلام کے اہم کمانڈر سید اکبر اور فضل شیر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سید اکبر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ فضل شیر شدید زخمی ہوگیا اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ بھی جانبر نہ ہو سکا، حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں، تاہم قتل کی وجوہات اور ملزمان بارے مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔ ذرائع کے مطابق مقتول سید اکبر کا افغان نژاد مذہبی شخصیت پیر سیف الرحمن کے قریبی مریدوں میں شمار ہوتا تھا،پیر سیف الرحمن کے مریدین سے وابستہ افراد نے 2004ء میں انصار الاسلام تشکیل دی تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments